0
Friday 12 Sep 2014 18:35

گلگت بلتستان ڈپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 64 کروڑ 58 لاکھ روپے لاگت کے منصوبے منظور

گلگت بلتستان ڈپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 64 کروڑ 58 لاکھ روپے لاگت کے منصوبے منظور
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ڈپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GBDDWP) نے مواصلات کے 4 منصوبے جنکی مجموعی لاگت 64 کروڑ 58 لاکھ روپے بنتی ہے، میں سے دو کو منظور کیا ہے۔ ان چاروں منصوبوں میں دو منصوبے ضلع اسکردو اور غذر میں سڑکوں کی تعمیر سے متعلق تھے جنہیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ مذکورہ منصوبوں میں ایک منصوبہ جو کہ مختلف ترقیاتی کاموں میں زمینوں کے معاوضوں سے متعلق تھا اگلے فورم میں منظوری کیلئے سفارش کی گئی علاوہ ازیں ایک منصوبہ سیلاب کی روک تھام سے متعلق تھا جس کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے جانچ پڑتال کے بعد ضروری ترامیم کے ساتھ فورم میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کے آخر میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی مختلف سکیموں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے کردار کو سراہا اور ترقیاتی کاموں کے رفتار اور معیار کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ منصبہ بندی کے مانیٹرنگ کے عمل اور کاوشوں کی تعریف کی اور توقع ظاہر کی کہ محکمہ منصوبہ بندی اپنی مذکورہ ذمہ داریاں مستقبل میں بھی بطریق احسن سر انجام دیگی۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے منصوبہ بندی کے محکمے کے مانیٹرنگ کے شعبے کو مزید فعال بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ مفاد عامہ سے متعلق منصوبے بر وقت پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 409367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش