0
Tuesday 23 Sep 2014 13:34

عمران خان سندھ کی عوام کو جگانا چاہیں تو انکا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے، خالد مقبول

عمران خان سندھ کی عوام کو جگانا چاہیں تو انکا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے، خالد مقبول
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر سندھ کے عوام کو جگانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے اور ہم اسے جگانا بھی جانتے ہیں۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک عام انتخابات نہ کرائے جائیں کیونکہ جس ملک میں مقامی حکومتوں کا نظام نہ ہو تو اسے جمہوریت نہیں سمجھا جاتا اور ہم نے خود اسمبلیوں میں کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے جہاں بلدیاتی الیکشن ہی نہ کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بلدیاتی انتخابات کے بیانات پر کوئی شک نہیں لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا میں اب تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔ ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر سندھ کے عوام کو جگانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے اور ہم اسے جگانا بھی جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات بتائیں کہ انہیں کس طرح پتہ چلا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں مک مکا ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 411198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش