0
Wednesday 24 Sep 2014 10:56

پاک فضائیہ ملکی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے، ایئر چیف مارشل

پاک فضائیہ ملکی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے، ایئر چیف مارشل
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ جدید سازو سامان سے آراستہ ہے اور ملک کی حفاظت کے لئے تیار ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ جدید سازوسامان سے آراستہ ہے اور ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایئرفورس اکیڈمی میں 132ویں جی ڈی پائلٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا مزید کہنا تھا کہ والدین اور کمیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں،اس اکیڈمی میں تربیت قابل اطمینان اور قابل فخر ہے۔ بیرون ملک کے کیڈٹس کی تربیت پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ 

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹس کو ہدایت کی کہ ملک کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ آئین کا بھی تحفظ کریں،آپ کو اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول کا موقع فراہم ہوگا، ذمے داری آپ کے کاندھوں پر ہے، آپ کو بہادری اور آگے بڑھنے کا نیا باب شروع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پیشے میں ایکسیلینس سے کم پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ قائداعظم نے فرمایا تھا کہ آپ کو تیار رہنا ہے، فضائیہ کی روایتی بہادری اور جرأت کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، قدرتی آفات میں بھی پاک فضائیہ نے آگے بڑھ کر خدمات انجام دیں، پاک فضائیہ کی تاریخ بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔  انھوں نے کہا کہ کیڈٹس نے ایئرفورس کی اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کی، موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت ضروری ہے۔ تقریب میں پائلٹ آفیسر سفیان بابر نے اعزازی شمشیر، پائلٹ آفیسر علی حنیف نے چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی اور انڈر آفیسر علی راشد نے چیرمین جوائنٹ آف اسٹاف ٹرافی حاصل کی۔
خبر کا کوڈ : 411322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش