0
Thursday 25 Sep 2014 21:32

کراچی، ڈیفنس فیز 4 کے علاقے میں دھماکا

کراچی، ڈیفنس فیز 4 کے علاقے میں دھماکا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز فور میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، پولیس جگہ کا تعین کر رہی ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے علاقے گزری میں ایک گاڑی میں ہوا، پولیس اور ریسکیو ادارے جگہ کا تعین کر رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ذرائع کہتے ہیں کہ دھماکے کی آواز قیوم آباد، گلشن اقبال سمیت کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بارودی مواد سے بھری گاڑی کو دھماکے میں استعمال کیا گیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق دھماکہ ڈیفنس فیز فور میں واقع مسجد و امام بارگاہ یثرب کے قریب ہوا ہے، جبکہ دیگر اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کا نشانہ ایس ایس پی فاروق اعوان کا اسکواڈ تھا، مگر ابتک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ فاروق اعوان اس وقت اسکواڈ میں موجود تھے یا نہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 411651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش