0
Friday 26 Sep 2014 20:28

گجرات فسادات کیس، امریکی عدالت نے نریندر مودی کو طلب کر لیا

گجرات فسادات کیس، امریکی عدالت نے نریندر مودی کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی عدالت نے بھارت کی ریاست گجرات فسادات کیس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طلب کرلیا ہے، نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں مقامی عدالت نے نریندر مودی کو 2002ء کے مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں طلب کرلیا ہے، عدالت نے نریندر مودی سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ گجرات کے وزیر اعلی ہونے کی حیثیت سے یہ فسادات رکوانے میں کیوں ناکام رہے, نریندر مودی کو 21 دن کے اندر عدالت میں جواب جمع کرانا ہوگا، ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کی ایک عدالت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 2002ء میں ریاست گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر طلب کرتے ہوئے 21 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے، امریکی عدالت کی جانب سے نریندر مودی کی طلبی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے 5 روزہ دورے پر امریکا جارہے ہیں، واضح رہے کہ 2002ء کے دوران ریاست گجرات میں انتہا پسند ہندوؤں نے نریندرمودی کے دور اقتدار میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل کیا تھا، ہندوستان کے علاوہ عالمی تنظیموں نے بھی اس کی براہ راست ذمہ داری نریندر مودی پر عائد کی تھی جب کہ امریکا نے تو نریندر مودی کو ان فسادات کا براہ راست ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اس کا اپنے ملک میں داخلہ ہی بند کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 411770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش