0
Friday 26 Sep 2014 21:20

بلوچستان، ایف سی کیجانب سے بارکھان میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

بلوچستان، ایف سی کیجانب سے بارکھان میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے گذشتہ روز بارکھان کے علاقے نارکوٹ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔ کیمپ میں 619 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ جس میں 216 عورتیں، 225 بچے اور 178 مرد شامل تھے۔ مریضوں میں ہزاروں روپے کی ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل صغیر کامران نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود مریضوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ سہولتوں سے محروم علاقوں کی آبادی صحت کی مفت اور بروقت سہولیات حاصل کر سکے۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اور طبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کی تعریف کی۔ فرنٹیئر کور بلوچستان صوبے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 411785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش