0
Friday 19 Sep 2014 22:58

کوئٹہ، امن و امان کے حوالے سے آئی جی ایف سی کی زیرصدارت سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد

کوئٹہ، امن و امان کے حوالے سے آئی جی ایف سی کی زیرصدارت سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئرکور بلوچستان کے ہیڈکوارٹر میں دہشتگردی کی موثر روک تھام اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی زیرصدارت سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کوئٹہ ڈویژن کی صورتحال بالخصوص امن و امان کے قیام کیلئے اُٹھائے گئے خصوصی حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کیمطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کے ہیڈکوارٹر میں دہشتگردی کی موثر روک تھام اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی زیرصدارت خصوصی سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کوئٹہ ڈویژن میں حالیہ دہشت گردی کی لہر بالخصوص ٹارگٹ کلنگ کی موثر روک تھام کیلئے اُٹھائے گئے۔ خصوصی حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد، آئی جی پولیس محمد عملیش خان، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن میر کمبر دشتی اور فرنٹیئر کور کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے اس بات پر زور دیا کہ کوئٹہ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام ادارے سکیورٹی میکنزم کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کے تبادلے میں مکمل تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد اور شرپسندوں کیساتھ موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ اجلاس کے آخر میں آئی جی ایف سی نے ایف سی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کو پرامن اور مثالی شہر بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی موثر روک تھام اور امن و امان کے قیام کیلئے عوام اور انتظامیہ کے ساتھ موثر رابطہ رکھا جائے گا تاکہ کوئٹہ شہر میں معاشی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں اور صوبہ ترقی کر سکے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کی بھلائی کے کاموں میں دیگر ادارے اور عوام مکمل تعاون کا مظاہرہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 410558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش