0
Saturday 27 Sep 2014 09:19

بھارتی فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، نیوی سربراہ

بھارتی فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، نیوی سربراہ
اسلام ٹائمز۔ سمندری فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کے نیوی چیف نے کہا کہ سمندری حدود میں چینی فوج کی دراندازی پر خصوصی نظر گزر رکھی جا رہی ہے اور چینی نیوی اہلکاروں کو کسی بھی صورت میں بھارت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیوی چیف ایڈمرل راہول دھون نے کہا کہ سمندری فوج چینی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور بھارت کے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں، انہوں نے کہا کہ سمندری حدود میں چینی نیوی اہلکاروں کی جانب سے دراندازی ہو رہی ہے تاہم نیوی کے اہلکار دن رات چینی اہلکاروں پر خصوصی نظر گزر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیوی اہلکاروں کے پاس جدید قسم کے آلات ہے اور اگر کسی نے بھارت کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، نیوی چیف نے اس بات کی تصدیق کی کہ سمندری حدود میں چین کی جانب سے جدید ساز و سامان پہنچایا جا رہا ہے اور یہ بھارت کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، لداخ سیکٹر میں چینی لبریشن آرمی کے اہلکاروں کی دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نیوی چیف نے کہا کہ بھارت کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور چینی لبریشن آرمی کے عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بھارت تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے تاہم اگر کسی نے بھارت کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں تاہم بھارت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مسائل کو حل کرنے کے ضمن میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت کی مثبت کوششوں کو کمزوری سے تعبیر کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش