0
Thursday 25 Sep 2014 11:36

لداخ سیکٹر میں بھارت و چین فوجیوں میں ٹکراؤ کے امکانات

لداخ سیکٹر میں بھارت و چین فوجیوں میں ٹکراؤ کے امکانات
اسلام ٹائمز۔ لداخ میں بھارت و چین سرحد پر پیدا شدہ تعطل کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت نے کہا ہے سرحدیں محفوظ ہیں اور چین کی جارحیت کو بھی برداشت نہیں کیا جائیگا، اس دوران چینی صدر نے ہندوستان کو انتباہ دیتے ہوئے اپنی فوج کو کسی بھی صورتحال کےلئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے، ادھر چینی لبریشن آرمی کے ایک ہزار فوجی اہلکاروں نے ہندوستانی حدود میں خیمے نصب کر دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر چینی فوج کی دراندازی کا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے جس پر ہندوستان نے تشویش ظاہر کی ہے کیونکہ چینی فوج کے ایک ہزار اہلکاروں نے ہندوستانی حدود میں پڑاؤ ڈال دیا ہے اور انہوں نے وہاں سے نکلنے سے صاف انکار کر دیا ہے جس کے بعد مرکزی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی فوج کی جارحیت ناقابل قبول ہے اور سیاسی محاذ پر معاملے کی نمٹانے کی کوشش جاری ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا اس طرح کی صورتحال میں ہندوستان کی سرحدیں محفوظ ہیں تو انہوں نے واضح کر دیا کہ بھارت کی سرحدیں محفوظ ہے اور وہاں موجود ہندوستانی فوج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ کئی ایک سطحوں پر بات چیت کا عمل جاری ہے اور سفارتی سطح کی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاملے کو نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھارت کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے ہم کسی بھی سطح کی چینل کا استعمال کریں گے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا سفارتی سطح پر ہندوستان کس پوزیشن میں ہے تو انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہئے تاہم کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری فوج بالکل تیار کھڑی ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا چینی صدر نے جو بیان دیا ہے اس کے تناظر میں ہندوستان کا کیا موقف ہے تو انہوں نے صاف کر دیا چینی صدر کے بیان پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہندوستان چین کےساتھ بہتر طور پر کام کرنے کےلئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے بھارت میں آج وزیراعظم کے ساتھ بہترین ملاقات کی جس میں سرحدی معاملات چھائے رہے تاہم چینی صدر نے جس انداز میں بیان دیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے بھارت نے بھی اپنی فوجوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے، انہوں نے کہا کہ چمار سیکٹر میں جو صورتحال بنی ہوئی ہے اس کو دیکھتے ہوئے صاف کہا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود فوج ہی صورتحال کا بہترین دفاع کرسکتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کسی بھی طرح کی صورتحال سے لڑنے کے لئے تیار ہے ۔
خبر کا کوڈ : 411446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش