0
Saturday 27 Sep 2014 09:20

مظلوموں کی فریاد رسی کرنا سب سے بڑی عبادت ہے، مولانا کلب جواد نقوی

مظلوموں کی فریاد رسی کرنا سب سے بڑی عبادت ہے، مولانا کلب جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ لکھنؤ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کشمیری سیلاب زدگان کے لئے ایک بار پھر مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیر میں سیلاب زدگان کو امداد کی بہت ضرورت ہے خاص طور پر ان نشیبی علاقوں میں جہاں ابھی تک پانی بھر ہوا ہے اور لوگ فاقے کرنے پر مجبور ہیں، مولانا کلب جواد نے کہا کہ زیادہ تر مومنین کے گاؤں نشیبی علاقوں میں تھے لہذا ابھی ان تک کوئی معقول امدادی سامان نہیں پہونچ سکا ہے لہذا زیادہ سے زیادہ راحتی و امدادی سامان لوگ کلب عابد پلاذہ گھاس منڈی چوک میں موجود کیمپ میں پہونچائیں، مولانا کلب جواد نے مزید کہا کہ سب سے بڑی عبادت مظلوموں کی مدد کرنا ہے یہ نماز سے بھی بڑی عبادت ہے اس لئے کہ اگر کوئی مظلوم مدد کے لئے آواز دے تو شریعت کہتی ہے کہ نماز چھوڑ کر پہلے اسکی مدد کرو۔ مولانا نے مزید تشریح کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ایسے کبیرہ گناہ ہیں جنہیں اللہ معاف نہیں کرتا ہے مگر حدیث میں واقع ہوا ہے کہ اگر مظلوموں کی مدد کی جائے تو اللہ وہ گناہ بھی معاف کر دیتا ہے، مولانا کلب جواد نے وقف بورڈ کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف کے سلسلے میں ہم اپنی شرعی ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں کامیابی خدا کے ہاتھ میں ہے لہذا ہم ایک دن ضرور اپنی تحریک میں کامیاب ہوں گے، چونکہ حکومت اور محکمہ وقف پوری طرح سے ہمارا مخالف ہے اس لئے پریشانیوں کا سامنا ہے لیکن ہماری ہر ممکن کوشش یہی ہے کہ وقف بورڈ میں ایماندار اور صاف شبیہ کے لوگ آئیں۔
خبر کا کوڈ : 411789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش