0
Monday 29 Sep 2014 13:16

پاکستان کے بادشاہ سلامت نواز شریف اقوام متحدہ میں انگریزوں کے غلام نظر آئے، بلال قادری

پاکستان کے بادشاہ سلامت نواز شریف اقوام متحدہ میں انگریزوں کے غلام نظر آئے، بلال قادری

اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے شہید قائد و بانی محمد سلیم قادری کے صاحبزادے اور مرکزی امیر سنی تحریک بلال سلیم قادری نے اقوام متحدہ میں وزراعظم نواز شریف کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اقوام متحدہ میں اپنے ثقافتی لباس میں شرکت اور اپنی قومی زبان ہندی میں خطاب کرنے جبکہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی انگریزی لباس میں شرکت اور انگریزی زبان میں خطاب کرنے سے ذہنی غلامی اور آزادی کے واضح فرق کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم پاکستان میں بادشاہ سلامت بنے ہوئے ہیں جبکہ یہی نواز شریف اقوام متحدہ میں انگریزوں کے غلام نظر آ رہے تھے۔ بلال قادری نے کہا کہ جو پروٹوکول امریکی صدر کیجانب سے بھارتی وزیراعظم کو حاصل تھا وہ پاکستان کے وزیراعظم کو نہیں ملا جبکہ تقریباً ایک لاکھ امریکی فوج بمعہ ساز و سامان براستہ پاکستان واپسی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 412265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش