0
Tuesday 30 Sep 2014 19:15

وی آئی پی کلچر کیخلاف آواز اٹھانے والے ارجمند اظہر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

وی آئی پی کلچر کیخلاف آواز اٹھانے والے ارجمند اظہر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ہمارے ملک میں جمہوریت اور عوام پر بات تو بہت کی جاتی ہے لیکن عوام کے نام پر راج کرنے والے اتنے بااثر ہیں کہ ان کی بادشاہت کے خلاف آواز اٹھانے والے کو ہی لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں، یہی ہوا ہے ارجمند اظہر کے ساتھ جنہوں نے گزشتہ دنوں رحمان ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی وجہ سے پرواز میں تاخیر کے باعث طیارے میں پیش آنے والے واقعے کی وڈیو بنائی تھی اور اب اس جرم میں انہیں نوکری سے ہی نکال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ارجمند اظہر ماضی میں نیوز اینکر رہ چکے ہیں اور اداکاری کے میدان میں بھی طبع آزمائی کرچکے ہیں۔ لیکن گھر کا دال دلیہ چلانے کے لئے وہ ایک نجی کوریئر کمپنی میں نوکری کرتے تھے، چند روز قبل وہ اسی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے جس کے ذریعے رحمان ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رمیش کمار کو سفر کرنا تھا، وی آئی وی کلچر کے مارے اس ملک میں پرواز اس وقت تک نہ چلی جب تک وہ دونوں اس میں سوار نہ ہوئے۔

اڑھائی گھنٹے کی تاخیر پر مسافروں کو پتہ چلا کہ انہیں اتنا عذاب عوام اور جمہوریت کی خدمت کے دعویدار دو ارکان پارلیمنٹ کی وجہ سے سہنا پڑا تو وہ ہتھے سے اکھڑ گئے اور پھر رمیش کمار اور رحمان ملک کو پرواز ہی چھوڑنا پڑگئی۔ اس سارے واقعے کی وڈیو ارجمند اظہر نے بنائی، جو میڈیا پر نشر بھی ہوگئی، نشر ہونے کے بعد رحمان ملک اور رمیش کمار کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں تھی، معاملہ ٹھنڈا ہوا تو ارجمند اظہر کو ان کی کمپنی نے کوئی وجہ بتائے بغیر ہی گھر بھیج دیا، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام میں عام آدمی کی کوئی اوقات نہیں لیکن انہیں امید ہے کہ اب قوم خاموش نہیں رہے گی، جو کام انہوں نے اکیلے کیا وہ اب کروڑوں لوگ مل کر کریں گے، اس سلسلے میں نوجوانوں کو نظام بدلنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 412531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش