0
Tuesday 16 Sep 2014 09:47

وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، مسافروں نے دیر سے آنے والے وی آئی پیز کو جہاز سے اتار دیا

وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، مسافروں نے دیر سے آنے والے وی آئی پیز کو جہاز سے اتار دیا
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کے مسافروں نے رحمان ملک کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کو بھی طیارے سے نکال باہر کیا۔ مبینہ طور پر رحمان ملک اور ڈاکٹر رمیش کی وجہ سے جہاز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ لوگوں میں ان سیاستدانوں اور وی آئی پی کلچر کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت پیدا ہو چکی ہے۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے 370 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہونے کے بعد مسافروں نے شدید احتجاج کیا، اور تاخیر کا سبب بننے والے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک اور مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو جہاز سے اترنے پر مجبور کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر رحمان ملک اور مسلم لیگ نون کے ایم این اے کو جہاز سے باہر جانے کا کہہ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 409928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش