0
Friday 3 Oct 2014 21:21

ترکی کا عراق و شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ترکی کا عراق و شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ انقرہ میں ترکی حکومت نے دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) سے اپنے سفیروں اور فوجیوں سمیت 49 شہریوں کو بازیاب کرانے کے بعد جنگجوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی جانب سے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کی جانب سے ایک قرار داد منظورکرنے کے بعد کیا گیا، قرارداد میں 298 ممبران نے دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 98 ممبران نے اس کی مخالفت کی۔ قرارداد میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کے دوران بیرونی طاقتوں کو ترکی کی سرزمین استعمال کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکہ اور عرب ممالک کی جانب سے دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کے آغاز کے بعد سے ترکی پر بہت دباو تھا کہ وہ بھی اِس اتحاد کا حصہ بن جائے مگر ترکی راضی نہیں ہورہا تھا لیکن داعش کی جانب سے ترک شہریوں کو یرغمال بنانے کے بعد ترکی کو بالاخر کارروائی کا فیصلہ کرنا پڑا۔ چند روز قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب انقرہ کے پاس بھی داعش کے خلاف کارروائی کے علاوہ کوئی چارا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 413054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش