0
Friday 22 Oct 2010 20:51

پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں توجہ سکیورٹی امور پر مرکوز

پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں توجہ سکیورٹی امور پر مرکوز
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں سکیورٹی سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔امریکا کا مطالبہ ہے کہ حقانی گروپ سمیت پاکستانی طالبان کیخلاف مزید آپریشنز کئے جائیں لیکن پاکستانی وفد کا موقف ہے کہ کسی بھی گروپ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ پاکستان کے قومی مفاد کو مدِ نظر رکھ کر کیا جائیگا۔ 
واشنگٹن میں ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدھ کو صدر اوباما کے ساتھ ملاقات کے دوران اُنہیں خطے کے تناظر میں تمام پاکستانی خدشات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق جنرل کیانی اور صدر اوباما کے درمیان افغانستان کی صورت حال اور وہاں مستقبل میں فوجی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی نے پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 41320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش