0
Sunday 5 Oct 2014 08:33

حکومت کا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ

حکومت کا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کی ہدایت کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں وزارت پارلیمانی امور نے قانون سازی کے لیے صوبوں کو خط لکھ دیے ہیں، پارلیمانی امور کی وزارت نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے رابطہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری قانون سازی کر کے حلقہ بندیوں کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی خواہش ہے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلیے تینوں صوبوں میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرا دیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 413201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش