0
Sunday 5 Oct 2014 01:27

بلوچستان، عید کے موقع پر 30 اضلاع میں 5188 اہلکار تعینات کئے جائینگے

بلوچستان، عید کے موقع پر 30 اضلاع میں 5188 اہلکار تعینات کئے جائینگے
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عیدالضحٰی کے موقع پر عیدگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی کے حوالے سے محکمہ پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر بلوچستان کے 30 اضلاع میں 5188 اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ کوئٹہ میں 116 مقامات پر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہونگے۔ جن میں سے 16 مقامات کو حساس ترین قرار دیتے ہوئے سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اے ٹی ایف، بلوچستان کانسٹیبلری، آر آر جی، پولیس اور ایف سی کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ عیدگاہوں اور مساجد کے باہر واک تھروگیٹ لگائے جائینگے۔ شہر میں سادہ کپڑوں میں ملبوس جوان ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور پولیس کی ٹیمیں موبائل گشت بھی کر رہی ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے کوئٹہ، پشین، مستونگ، چاغی، قلعہ عبداللہ نوشکی قلات، خضدار لسیبلہ، واشک، خاران، آواران، لورالائی موسی خیل، بارکھان میں عیدگاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں سمیت مارکیٹوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 5188 جوانوں کو تعینات کیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع کے داخلی اورخارجی راستوں سمیت علاقوں میں پولیس کا عملہ گشت کریگا اور اہلکاروں کو مانیٹر کرنے کیلئے تمام علاقوں میں کنٹرول روم قائم کر دیئے ہیں۔ کوئٹہ میں 116 مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہونگے۔ جس میں 16 حساس ترین مقامات ہیں۔ جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے شہر میں پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں چیکنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور شہر میں آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 413192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش