0
Tuesday 7 Oct 2014 10:53
پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

ایڈمرل ذکاء اللہ نے بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ایڈمرل ذکاء اللہ نے بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام ٹائمز۔ ایڈمرل ذکاء اللہ نے پاک بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، کہتے ہیں کہ پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈمرل ریٹارڈ آصف سندھیلہ نے عہدے کا چارج نئے نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس سے قبل آصف سندھیلہ نے اپنی الوداعی تقریر میں کہا کہ سربراہ کی حیثیت سے پاک بحریہ کو مستحکم کرنا ہمیشہ ان کی اولین ذمہ داری رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان بحریہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے نوجوانوں کی بھرتی کے عمل کی حوصلہ افرائی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے گذشتہ چند برسوں کے دوران بلوچستان سے سیلرز اور افسران کی بڑی تعداد بھرتی ہوئی۔ 
پاک بحریہ کے نئے سربراہ یڈمرل ذکاء اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ صدر مملکت ممنون حسین کے مشکور ہیں کہ انہیں یہ ذمہ داریاں سونپیں جسے وہ بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سکیورٹی خدشات کا سامنا ہے، پاکستان کی معیشت سمندر سے منسلک ہے، بحریہ کے تمام شعبوں میں ترقی اور میرٹ اولین ترجیح ہوگی۔ پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کو مزید مستحکم کریں گے اور اس کی جنگی صلاحیت بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، بحریہ کے افراد کی فلاح و بہبود پر بھی وہ توجہ مرکوز رکھیں گے، پاک بحریہ حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے علاقائی اور ملکی سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے آج منگل کے روز پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جس میں سبکدوش ہونے والے سابق نیول چیف آصف سندھیلہ نے بحریہ کی کمان نئے چیف کے حوالے کر دی۔ تقریب میں بحریہ کے اعلٰی افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کمانڈ سنبھالنے والے نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے تقریب سےخطاب میں ملک کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے میرٹ کو ترجیح دینے اور بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ نو منتخب نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحریہ کے لئے آصف سندھیلہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سابق نیول چیف آصف سندھیلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک بحریہ کے افسر اور جوان ملک کے دفاع اور دہشتگردوں کے مذموم عزائم ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سابق چیف آصف سندیلہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو مزید مستحکم کرنا ان کی ترجیح تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ خیال رہے سن 2011ء میں ایڈمرل آصف کو نیول چیف تعینات کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 413521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش