0
Wednesday 15 Oct 2014 12:23

میاں افتخار حسین کی ارباب عبدالظاہر کاسی سے ملاقات، بازیابی پر مبارکباد

میاں افتخار حسین کی ارباب عبدالظاہر کاسی سے ملاقات، بازیابی پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے نواب ارباب عبدالظاہر کاسی سے ارباب ہاؤس میں ملاقات کی اور انھیں بازیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کا اغواء ترقی اورجمہوریت پسند قوتوں کے لیے ایک دھچکا تھا۔ پورے ملک میں اس کی مذمت کی گئی۔ اس دوران پارٹی نے دیگر جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر جمہوری انداز میں ان کی بازیابی کیلئے جو جدوجہد کی، اس پر پارٹی کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اغواء برائے تاوان ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس کے خاتمے کیلئے ہمیں ملکر کوششیں کرنا ہونگی۔ بعدازاں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں انہیں تنظیمی رپورٹ پیش کی گئیں اور اب تک کی کارکردگی سے انہیں آگاہ کیا گیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند امر ہے، کہ پوری قیادت اتفاق رائے سے منتخب ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 414707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب