0
Sunday 3 May 2009 12:51

یورپ میں لاکھوں افراد کے بیروزگار ہو جانے کا خدشہ

یورپ میں لاکھوں افراد کے بیروزگار ہو جانے کا خدشہ
جرمن خبر رساں ادارے ڈورجے ویلے کے مطابق یورپین کمشن نے پیش بینی کی ہے کہ 2010ء تک پورے یورپ میں تقریباً 60 لاکھ سے زائد افراد اپنی جابز سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
اس کمشن نے اعلان کیا ہے کہ کم پڑھے لکھے اور نوجوان افراد دوسروں سے پہلے بیروزگاری کی اس لہر کا شکار ہوں گے۔ اس بڑے پیمانے پر بیروزگاری کے نتیجے میں اعتراضات، مظاہروں، ہڑتالوں اور ناامنی میں شدید اضافہ ہو جائے گا۔
یورپین کمشن نے اس بڑے بحران پر قابو پانے کیلئے افراد میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے رواج پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 4154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش