0
Monday 20 Oct 2014 13:13

بلدیاتی حلقہ بندیاں، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو اختیار دینے کا فیصلہ

بلدیاتی حلقہ بندیاں، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو اختیار دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014ء میں ترمیم کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار صوبائی حکومت سے الیکشن کمیشن کو منتقل کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں آج سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 پیش کیا جائے گا، بل کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار صوبائی حکومت سے الیکشن کمیشن کو منتقل کیا جائے گا، جب کہ شہری علاقوں میں حلقہ بندی وارڈ کی صورت میں ہوگی۔ نئے بل کے مطابق حلقہ بندیاں یونین کمیٹی، مونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کے لحاظ سے ہوں گی۔ مزدوروں، کسانوں، خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص سیٹوں کے لئے ریٹرننگ افسر مقررہ وقت میں کاغذات نامزدگی وصول کرے گا، نئے ترمیم بل میں مزید کہا گیا ہے کہ یونین کونسل کی جگہ یونین کمیٹی کا لفظ تبدیل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش