0
Monday 20 Oct 2014 13:24

متحدہ قومی موومنٹ ناراض ہوتی رہتی ہے، حکومت منالے گی، آغا سراج درانی

متحدہ قومی موومنٹ ناراض ہوتی رہتی ہے، حکومت منالے گی، آغا سراج درانی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور صوبائی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان نے قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے، سیاسی جماعتوں میں ناراضگی ہوتی رہتی ہیں، حکومت ایم کیو ایم کو منا لے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں ناراضگی ہوتی رہتی ہیں، حکومت ایم کیو ایم مل بیٹھ کر بات چیت کریں، ہو سکتا ہے ایم کیو ایم کو تکلیف پہنچی ہو، بات چیت سے پتا چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ناراض ہوتی رہتی ہے، حکومت منالے گی۔ ایک موقع پر سوال کے جواب میں آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی بات نہیں، عوام کا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، مائنس ون فارمولا سے متعلق افواہوں پر آغا سراج درانی نے کہا کہ پی پی اور نواز لیگ مائنس فارمولا چھٹل کارتوس ہے، ماضی میں بھی ایسے فارمولے سامنے آتے رہے ہیں، پیپلز پارٹی مضبوط سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔ ہفتہ کو ہونے والے جلسے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ بلاول کے کروڑوں جانثار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 415500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب