0
Friday 31 Oct 2014 18:10

ڈی آئی خان، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کے گھروں پر چھاپے، متعدد افراد گرفتار

ڈی آئی خان، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کے گھروں پر چھاپے، متعدد افراد گرفتار

اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے ہیں، ڈی پی او ڈیرہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرضلع بھر میں موٹرسائیکل پر نویں اور دسویں محرم کو مکمل پابندی لگا دی ہے۔ ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفور آفریدی کی ہدایت پر ڈی پی او ڈیرہ، صادق حسین بلوچ کی نگرانی میں ڈیرہ پولیس نے محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔ سکیورٹی خدشات اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈی پی او ڈیرہ نے ضلع بھر میں نویں اور دسویں محرم کو موٹر سائیکل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیس نے محرم الحرام کے دوران ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں، اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ پولیس نے شہر میں محرم کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے شہر کی گلیوں میں ریت کی حفاظتی دیواریں لگا کر گلیوں کو سیل کر دیا ہے جبکہ خفیہ کیمروں کی آن لائن نگرانی کیلئے مانیٹرنگ ہاؤس بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 417428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش