0
Thursday 6 Nov 2014 12:54

کشمیری آج دنیا بھر میں یوم شہداء منا رہے ہیں

کشمیری  آج دنیا بھر میں یوم شہداء منا رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہداء منا رہے ہیں جس کا مقصد اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ حق خودارادیت کی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر1947ء کے پہلے ہفتے میں مہاراجہ ہر ی سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندو بلوائیوں نے جموں کے مختلف علاقوں سے پاکستان کی طرف ہجرت کرنے والے سینکڑوں کشمیریوں کو قتل کر دیا تھا۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں اورتنظیموں نے اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو ان کی67ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کےحصول کے لئے جموں کے مسلمانوں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ حریت رہنماؤں نے کہاکہ جموں کے مسلمانوں کا قتل عام کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔
خبر کا کوڈ : 418193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش