0
Thursday 6 Nov 2014 22:29

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات سپریم کورٹ کے تحت ہونی چاہیے، عمران خان

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات سپریم کورٹ کے تحت ہونی چاہیے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات سپریم کورٹ کے تحت ہونی چاہیئیں۔ ریٹائرڈ جسٹس ناصر اسلم زاہد جیسے لوگوں کی سربراہی میں تحقیقات کرائی جائیں۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تو دھرنا ختم کردیں گے۔ اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اصل پارلیمنٹ یہ دھرنا ہے۔ جعلی مینڈیٹ اور جعلی پارلیمنٹ عوام کی نہیں اپنی بات کرے گی۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ انصاف کے حصول کے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ دھرنے کے شرکاء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے سے کچھ ٹھیک نہیں ہوگا مسائل انصاف سے حل ہوں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار ٹیکس چور ہیں۔ بڑے بڑے لوگوں پر بجلی کے بل کی مدد میں پانچ سو اسی ارب روپے واجب الادا ہیں۔ ایک گم شدہ صدر مملکت کے ذمے ایک کروڑ روپے بجلی کا بل ہے۔ تحریک انصاف کے ڈر سے نواز اور زرداری بھائی بھائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اقتدار میں آکر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا احتساب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 418299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش