0
Friday 7 Nov 2014 19:52

اسکردو، شغرتھنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسکردو، شغرتھنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اسکردو شغرتھنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے کوآرڈنیٹر و سینئر چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرمظفر حسین انجم نے وائلد لائف کی تعاون سے تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کی ادویات تقسیم کیں اور تین سو سے زائد مریضوں کاچیک اپ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو کے پسماندہ اور دور افتادہ گاؤں شغرتھنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے کوآرڈنیٹر و ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سینئر چیسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر مظفر حسین انجم نے علاقے میں ٹی بی کی مریضوں کی سکریننگ اور میڈیکل کے شعبے کے مریضوں کیلئے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تین سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا اور ان میں تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کی ادویات بھی تقسیم کیں۔
خبر کا کوڈ : 418396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش