0
Sunday 9 Nov 2014 10:00

داعش کیخلاف امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی فوجی تعاون نہیں، سوزن رائس

داعش کیخلاف امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی فوجی تعاون نہیں، سوزن رائس
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے امریکہ اور ایران کے درمیان عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں فوجی تعاون کی اطلاعات تردید کی ہے۔ وائٹ ہاوس واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران سوزن رائس نے کہا کہ صدر براک اوباما نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط ضرور لکھا ہے۔ رائس نے کہا کہ ''ہم ایران کے ساتھ داعش سے متعلق کسی بھی طرح کے فوجی رابطے میں نہیں ہیں۔'' امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دو روز قبل ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ صدر اوباما نے گذشتہ ماہ آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط لکھا تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ داعش کے خلاف ایک مشترکہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان 1979ء سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود بعض امریکی عہدے داروں کا خیال ہے کہ ایران شام اور عراق میں جاری بحرانوں کے حل اور وہاں استحکام لانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 418638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش