0
Thursday 13 Nov 2014 08:36

را، موساد اور دیگر غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کا انکشاف

را، موساد اور دیگر غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے نادرا کے کچھ اہلکاروں کو مخصوص سافٹ ویئر پر مشتمل لیپ ٹاپ دیئے گئے، جن کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے جارہے ہیں۔ کمیٹی نے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نادرا سے 15 دن میں رپورٹ طلب کر لی، چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بتایا کہ اب تک غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 76 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے اور مزید 76 کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی میں انکشاف ہو اکہ نادرا میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں خصوصاً موساد اور را کے ساتھ ساتھ حز ب اللہ سے تعلق رکھنےوالے غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی شہریت دینےکا عمل جاری ہے۔ جس کے لئے مخصوص سافیئر کے حامل لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش