0
Monday 17 Nov 2014 08:36

خفیہ اداروں نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کے ثاثر کو غلط قرار دے دیا

خفیہ اداروں نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کے ثاثر کو غلط قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے بڑے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور آئی بی نے حکومت کو بتایا ہے کہ ملک میں داعش نامی تنظیم کا کوئی وجود نہیں، تاہم چند کالعدم تنظیمیں خود سے داعش میں شمولیت ظاہر کرکے اثر و رسوخ بڑھانا چاہتی ہیں۔ وزیراعظم کو دی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد خفیہ اداروں نےایک ماہ کی خفیہ مشق کے ذریعے پتہ لگایا ہے کہ ملک کے کسی بھی کونے میں داعش کا وجود نہیں، تاہم کئی علاقوں میں چند شرپسند عناصر نے انفرادی طور پر وال چاکنگ کرکے داعش کی موجودگی کا تاثر دینے کی کوشش کی ہے۔ خفیہ اداروں نے وال چاکنگ کرنے والے چند عناصر کو حراست میں لیا ہے تاہم ان کا داعش کے ساتھ تعلق ثابت نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 419869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش