0
Wednesday 19 Nov 2014 14:33

چوہدری نثار آستین کا سانپ بن کر نواز حکومت کو مخلص اتحادی سے محروم کر رہے ہیں، اسلم غوری

چوہدری نثار آستین کا سانپ بن کر نواز حکومت کو مخلص اتحادی سے محروم کر رہے ہیں، اسلم غوری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار آستیں کا سانپ بن کر نواز حکومت کو مخلص اتحادی سے محروم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جے یو آئی نے مشکل حالات میں نواز شریف کی جمہوری حکومت کو بحران سے نکالا، چوہدری نثار نے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان پر حملے کے پس پردہ حقائق چھپا کر ملوث عناصر کے پشت بان بننے کا ثبوت دیا ہے، عمران کا نیا پاکستان کا نعرہ مغربی ایجنڈا مسلط کرنے کا منصوبہ ہے، متحدہ قومی وومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سندھ تقسیم کی باتیں سیاست میں زندہ رہنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ دورے کے دوران گذشتہ روز جے یو آئی تحصیل شکارپور کے رہنماء ابو مظلوم یار حنفی سے ملاقات کے بعد شکارپور میڈیا سینٹر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسلم غوری نے کہا کہ عمران خان صرف ٹی وی شو اور مجروں تک محدود ذہنیت کا حامل ہے، قوم نے غیر مہذب اور آوارہ دھرنے دینے والے نابالغ سیاستدانون کو مسترد کر دیا ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ اسرائیل کے پلے ہوئے یہودی ایجنٹ سندھی، بلوچی، پنجابی، پٹھان، پختون، سرائیکی، بروہی، ہزارہ قوموں کی غیرت سے کھیل رہا ہے، ناچ گانے وطن عزیز اور اسلامی تہذیب سے متصادم اور منکرات میں شامل ہیں، جسے کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سندھ کی تقسیم کی باتیں سیاست میں زندہ رہنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ مرکزی رہنماء جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مفتی شاہ فیصل کو جعلی پولیس مقابلے میں شہید کرنے کے بعد پولیس کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے، ایسے نااہل ظالمانہ کارروائیوں میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرکے ڈیوٹی سے فارغ کر دیا جائے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سومو ٹو نوٹس لے کر انصاف کا بول بالا کریں۔
خبر کا کوڈ : 420353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش