0
Saturday 22 Nov 2014 18:22

پی ایل ایف کے زیراہتمام تصویری نمائش میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا دورہ

پی ایل ایف کے زیراہتمام تصویری نمائش میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فانڈیشن پاکستا ن کے زیر اہتمام مینار پاکستان لاہور پر جماعت اسلامی پاکستا ن کے اجتماع عام تحریک تکمیل پاکستان میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی اسرائیلی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے، تصویری نمائش کا اکیس نومبر سے کیا گیا ہے، تصویری نمائش میں فلسطین کے عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی انسانیت سوز مظالم پر مبنی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، تصویری نمائش کے انعقاد کے دوسرے روز امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خصوصی دورہ کیا۔

فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی اسرائیلی مظالم کے عنوان سے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خصوصی دورہ کیا اور فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا استقبال کیا اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے لگائی گئی تصویری نمائش پر مکمل بریفنگ دی، اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے اراکین کو اجتماع عام میں شرکت کرنے اور مسئلہ فلسطین کے عنوان سے لگائی جانے والی خصوصی تصویری نمائش لگانے پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 420867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش