0
Friday 28 Nov 2014 06:57
تحریک انصاف کا دھرنا آخری سانسیں لے رہا ہے

بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں، نواز شریف

بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کا کہنا ہے بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔ ملک میں دھرنا سیاست اب نہیں چلے گی۔ کیا عمران خان کو حکومت گرانے کیلئے ووٹ ملے؟ نواز شریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ کٹھمنڈو سے وطن واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جو نیا خیبر پختونخوا نہیں بنا سکے وہ ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ ملک میں اب دھرنا سیاست نہیں چلے گی۔ کیا عمران خان کو حکومت گرانے کیلئے ووٹ ملے تھے۔؟ صوبے میں جیلیں ٹوٹ رہی ہیں اور یہ دھرنے دے رہے ہیں۔ عوام نے دھرنے دینے کے لئے ووٹ نہیں دیئے۔ اچھا ہوتا وہ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں آکر تنقید کرتے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں آنے والے سرکاری گاڑیاں اور پٹرول استعمال کرتے ہیں۔ دھرنے والوں کو ملکی معشیت تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کو متنازع مسئلہ سمجھتی ہے۔ بھارت کا ہائی کمشنر سے کشمیری قیادت کی ملاقات کو جواز بنا کر مذاکرات ختم کرنا مناسب اقدام نہیں تھا۔ بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔ بھارت ایل او سی پر جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار ہے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی خلاف ورزیوں کے باعث صورت حال سنگین ہوئی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا آخری سانسیں لے رہا ہے، وہاں صرف خالی کرسیاں پڑی ہيں، حکومت کے حوصلے کی داد دی جائے کہ دھرنے پر بیٹھے پندرہ بیس لوگوں کو بھی نہیں اٹھایا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سب کو سمجھ آجانی چاہیے کہ دھرنا ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لیے ہے۔ انہوں نے سیاست میں حدیں پھلانگنے کی کوشش نہیں کی، نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان نے نیا خیبر پختونخوا بنا لیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور ترقی کے راستے سے روکنا ہے، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کا دروازہ تو کھلا رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 421843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش