0
Saturday 29 Nov 2014 19:02

نواز شریف کا اقتدار امریکی حمایت کی وجہ سے قائم ہے،صاحبزادہ حامد رضا

نواز شریف کا اقتدار امریکی حمایت کی وجہ سے قائم ہے،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے تنظیم نوء کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایس آئی سی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور سعودی عرب نواز شریف کو اقتدار میں لانے والے تھے، پرویز رشید منسٹر انفارمیشن نہیں بلکہ منسٹر ڈس انفارمیشن ہیں، وزراء کی زبان بندی سے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے، حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اقتدار امریکی حمایت کی وجہ سے قائم ہے، عالمی قوتیں پاکستان میں تبدیلی اور انقلاب کی راہ میں رکاؤٹ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل تحریک انصاف کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، وزیر اطلاعات وزیر الزامات اور نون لیگ نالائق لیگ بن چکی ہے، دھاندلی سے متعلق عمران خان کے انکشافات نے حکمرانوں کو چکرا دیا ہے، 10 ماہ گزرنے کے باوجود نادرا کے مستقل چیئرمین کا تقرر نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے، قتل کے نامزد ملزم پاکستان پر حکمرانی کر رہے ہیں، محاذ آرائی کی سیاست پر شور مچانے والے شریف برادران خود محاذ آرائی کی سیاست کی پیداوار ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کونسل کی تنظیم نوء اور رکنیت سازی کے لئے کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی میں طارق محبوب، صاحبزادہ حسن رضا، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلمانی، سید جواد الحسن کاظمی، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی اور ارشد مصطفائی کو شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 422164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش