0
Monday 1 Dec 2014 23:07
نواز شریف اور آصف زرداری ملک کے کرپٹ ترین افراد ہیں

سب دیکھ لیں گے کہ شہر اور پورا ملک کیسے بند ہوتے ہیں، عمران خان

سب دیکھ لیں گے کہ شہر اور پورا ملک کیسے بند ہوتے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب دیکھ لیں گے کہ شہر اور پورا ملک کیسے بند ہوتے ہیں، پلان ڈی اور ای بھی آئے گا، میاں صاحب غلط فہمی میں نہ رہیں، انصاف کے بغیر نہیں جائیں گے۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ہمارے پلان سی کا انتظار تھا، دو ہزار پندرہ میں نیا پاکستان بنا کر رہیں گے، انہوں نے کہا کہ جب خواتین تحریک میں شرکت کرتی ہیں تو گھروں میں انقلاب آ جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکمران ٹی وی پر آکر گھٹیا باتیں کرتے ہیں، سیدھی بات یہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملک کے کرپٹ ترین افراد ہیں، حکمرانوں کے درباری کہہ رہے ہیں کہ عمران خان بازاری زبان استعمال کرتا ہے، بتائیں میں کونسی بات غلط کر رہا ہوں، میں ڈاکو کو ڈاکو کہوں تو یہ سخت زبان ہے، کیا ملک میں بیروزگاروں کی لائنیں نہیں لگی ہوئیں؟ بجلی کی قیمتیں 30 سے 40 فیصد کم ہوسکتی ہیں جو نہیں گئیں، تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد مسلم لیگ نون کو مزدور بھی یاد آگیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ ہم پاکستان اور شہروں کو بند نہیں کرنا چاہتے لیکن اب قوم تیار بیٹھی ہیں جب کال دوں گا تو پورا پاکستان جام ہوجائے گا اور سب کو پتہ چل جائے گا کہ شہر اور ملک کس طرح بند ہوتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ انصاف لئے بغیر ہمارا دھرنا نہیں اٹھے گا اور نواز شریف سن لیں ہمارا برگر کراؤڈ انصاف لے کر رہے گا، لوگ حکمرانوں سے تنگ ہیں، اگر کل ہی کہتا تو تمام سرکاری عمارتوں کا گھیراؤ ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور شہروں کو بند کرنا نہیں چاہتے، میں صرف شہر شہر جاؤں گا اور عوام خود نکل کر شہر بند کریں گے کیونکہ قوم اب تیار بیٹھی ہے، جب کال دوں گا تو پورا پاکستان رک جائے گا، جس سے سب کو پتہ چلے گا کہ ملک اور شہر کس طرح بند ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم صرف انصاف کیلئے یہ سب کر رہے ہیں اور جرم کی تفتیش چاہتے ہیں، اگر اس وقت نہ نکلے تو عوام سے ان کا ووٹ کا بنیادی حق بھی چھن جائے گا، حکمران بادشاہ بن کر بیٹھے ہیں اور قوم کے حق مار رہے ہیں، قوم کے پاس تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف سمیت کچھ بھی نہیں ہے، حکمرانوں کے پیسے باہر پڑے ہیں اور یہ لوگ ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے، پارلیمنٹ کا کام عوام کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے لیکن وہاں بھی سب نے مک مکا کرکے آپس میں بندر بانٹ کر رکھی ہے اور کوئی کسی کو نہیں پکڑے گا۔ انہوں نے کہا یہ جنگ میری نہیں بلکہ قوم کے حقوق کی ہے، میرے پاس صوبے کی حکومت ہے، چاہوں تو آصف زرداری کی طرح بادشاہوں جیسی زندگی گزار سکتا ہوں، لیکن ہم ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں یا تو اسٹیٹس کو رہے گا یا پھر نیا پاکستان بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 422582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش