0
Wednesday 3 Dec 2014 00:37

ڈی آئی خان پولیس نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ڈی آئی خان پولیس نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، میڈیا کے سامنے پیش کی جانے والی کارکردگی رپورٹ میں پولیس نے یہ ذکر نہیں کیا کہ ماہ نومبر میں کتنے قتل اور اقدام قتل اور اغوا ء برائے تاوان یا گمشدگی کے مقدمات درج ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان صادق حسین بلوچ نے ماہ نومبر میں وسیع پیمانے پر سرچ و ٹارگٹڈ آپریشن کی سپیشل مہم چلائی تھی جس پر ڈیرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے ذریعے 350 چھاپہ زنیاں، 142 شیڈول IV-، کے تحت افراد کی چیکنگ اور 286 ہوٹل و سرائے چیک کیے گئے۔ ان چھاپہ زنیوں و سرچ اپریشن کے ذریعے ڈیرہ پولیس نے 59 مجرما ن اشتہاری، 08کلاشنکوف، 03 کلاکوف، 13 رائفل، 28 بندوق، 87 پستول، 02 چاقو، 1810 کارتوس، 10926 گرام چرس،8465 گرام افیون، 5796 گرام ہیروئن، 4600 گرام بھنگ اور 02 بوتل شراب برآمد کی۔ جبکہ ٹریفک پولیس نے 1856 گاڑیاں اور 1957 موٹر سائیکل چیک کرکے 29بوگس نمبر، 111 بلا نمبر اور 01 مشکوک جان کر قبضہ پولیس کیے۔ اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کل 3971 چالان کرکے 12,64,700/- روپے جرمانہ کی رقم حکومت پاکستان کے خزانہ میں جمع کرائی۔ ماہ نومبر میں کل 370 مقدمات درج ہوکر 367 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کاروائی انسدادی کی مد میں 720 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے چہلم کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر آپ میں سے ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو وطن کا محافظ سمجھتے ہوئے قانون کی مدد کرے اور اگر آپ کو کوئی بھی مشکوک افراد یا اشیاء نظر آئے تو فوراً پولیس کو مطلع کریں۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ اگر عوام کا تعاون اسی طرح ہمارے ساتھ رہا تو انشاء اللہ قانون شکن عناصر کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 422888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش