0
Saturday 6 Dec 2014 20:34

دہشتگردی کی ہر شکل کو ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، پرویز رشید

دہشتگردی کی ہر شکل کو ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بے روزگاری، زندگی کا عدم تحفظ، صحافتی برادری سمیت عام آدمی کا ایشو ہے۔ پورا پاکستان اس کی لپیٹ میں ہے تاہم صحافی خاص طور پر اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ایسا ممکن نہیں کہ مین ایشو اٹھائے بغیر دہشت گردی ختم ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایف یو جے کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جاری فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان نے سرکاری طور پر دہشت گردی کی ہر شکل کو ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، اگر یہ کام 10 سال قبل شروع کیا جاتا تو آج ہم منزل کے قریب ہوتے۔ اس بیماری کی جڑیں گہرائی تک پھیل چکی ہیں۔ قومی سلامتی کے ادارے پاکستان بھر میں اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں مصروف ہیں۔ دوسرا محاذ قلم کا ہے، جس کے ذریعے حمایت ریاست کو ملے گی۔ ملک میں دہشت گردی کے ساتھ معیشت کا مسئلہ بھی ہے۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نو فیصد نمائندگی کو ٹی وی پر دکھایا جاتا ہے۔ جس سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے۔
 
لاکھوں چوکوں کو چھوڑ کر ایک ڈی چوک پر دھرنا کی ہی کوریج دی جاتی ہے۔ تاریخ میں لکھا گیا ہے کہ پی ایف یو جے نے دھرنے کے مخالف جمہوریت کی حمایت میں احتجاج کیا۔ جب سارا ملک جمہوریت کے لئے قربانیاں دے رہا تھا۔ اس وقت عمران خان پیسے لے کر کھیل کے ذریعے تفریح فراہم کیا کرتے تھے۔ آج آزادی اور انقلاب کی بات کی جاتی ہے۔ قطر کے امیر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آنا چاہتے ہیں، چینی صدر پاکستان کی بجائے بھارت چلے گئے تھے، جو 45 ارب ڈالر پاکستان پر لگانا چاہتے تھے۔ ویج ایوارڈ پر کام مکمل ہو گیا ہے۔ اے پی این ایس سے نامزدگی پی ایف یو جے کروائے گی۔ وفاقی و پنجاب حکومت نے صحافیوں کیلئے انڈولمنٹ فنڈ قائم کر دیا ہے۔ شہید صحافی کو 10 لاکھ جبکہ زخمی کو دہشت گردی کے دوران 3 لاکھ روپے دیئے گئے، کوئی سیکرٹ فنڈ نہیں ہوگا۔ صحافیوں کی ای او بی آئی سے انشورنس کا کام بھی خورشید شاہ نے کر دیا۔ سمری وزیراعظم کے پاس ہے۔ لاء منسٹری سے سپیشل پراسیکوٹر صحافیوں کو دیا جائے گا۔ جس کی فیس حکومت خود ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 423813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش