0
Thursday 11 Dec 2014 20:19

ڈی آئی خان، پرائیویٹ سکول انتظامیہ نے فیل بچوں کو گنجا کرکے گھر بھیج دیا

ڈی آئی خان، پرائیویٹ سکول انتظامیہ نے فیل بچوں کو گنجا کرکے گھر بھیج دیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک طرف تو صوبائی حکومت کے زیر نگرانی تعلیم بڑھاؤ پروگرام جاری ہے، تو دوسری جانب سکول میں پڑھنے والے بچوں کو گنجے سر کی انوکھی سزائیں دی جا رہی ہیں۔ ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پورکے گاؤں سیدعلیاں میں قائم پرائیویٹ مسلم سائنس سکول کی انتظامیہ نے تعلیم کے میدان میں نئی روایت رقم کرتے ہوئے سکول رزلٹ میں کامیاب نہ ہونے والے تقریباً 25 طلباء کو نشان عبرت بناتے ہوئے انکے سر منڈوا ڈالے۔ مسلم سائنس سکول میں کل طلباء کی تعداد تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد ہے، یہاں محکمہ تعلیم کے رائج کردہ قانون اور اصولوں کے مطابق طلباء کو کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ وہ کرسیوں اور ٹاٹ کی بجائے نیچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بیت الخلاء اور پینے کے پانی کی سہولت تک میسر نہیں ہے۔ بچوں کے سر منڈوانے پر ان کے والدین بے حد پریشان ہیں، کیونکہ بچے پہلے ہی سکول آنے پر رضامند نہیں ہوتے اور دوسری جانب انہیں اساتذہ گنجا بھی کرتے ہیں۔ والدین کے مطابق بچے کورے کاغذ کی مانند ہوتے ہیں، اگر بچے فیل ہوئے ہیں، تو اساتذہ کو سوچنا چاہیے، کہ ان کے ہوتے ہوئے یہ کورے کاغذ کورے کیوں رہ گئے۔ والدین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم اس بارے میں نوٹس لیکر انتظامیہ، اساتذہ کو بھی اسی عمل سے گزارے۔

خبر کا کوڈ : 425023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش