0
Thursday 11 Dec 2014 23:43

اسکردو ضلعی انتظامیہ کا چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے اہم اجلاس کا انعقاد

اسکردو ضلعی انتظامیہ کا چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے اہم اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو عابد علی نے کہا کہ ضلع اسکردو کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے سب ڈویژنوں کی حدود میں چہلم سیدالشہداء کے موقع پر تمام مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے ہر ممکن ضروری اقدامات کرینگے۔ سب ڈویژن کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کرینگے اور علاقے کے سرکردگان اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے علاوہ قریبی رابطے میں رہینگے۔ ضلع بھر میں محکمہ صحت، تعمیرات، واٹر اینڈ پاور ڈویژن، پبلک ہیلتھ آرگنائزیشن کے ادارے مجالس اور جلوس کے راستوں میں ہر قسم کی میٹریل کو بروقت ہٹائینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اسکردو عابد علی نے آج چہلم سیدالشہداء حضرت امام عالی مقام کے سکیورٹی اور سروسز انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشارت حسین، قائم مقام ایس پی اسکردو علی رضا، چاروں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنروں، پی ڈی واپڈ، ڈی ایچ او اور دیگر محکمہ جات کے آفیسرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایس پی اسکردو نے کہا کہ تمام داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ اسکردو میں ہوٹلوں کی چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے گا اور سکیورٹی پلان کے مطابق مجالس اور جلوس کے راستوں کی چیکنگ اور سرچ کو موثر کر دی جائے گی۔ اجلاس میں تمام سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں مجالس اور جلوسوں کی تعداد اور تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈی ایم ایس اور ڈی ایس ایم نے مجالس اور جلوس کے مقامات پر میڈیکل کوریج اور ایمبولینس بمعہ ادویات ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعیناتی کے علاوہ ہسپتال میں خصوصی بیڈز کی تیاری کے حوالے سے تفصیلات بیان کی جبکہ محکمہ واٹر اینڈ پاور اور واپڈ کی طرف سے اضافی بجلی کی فراہمی اور تمام مجالس کے مقامات پر چہلم کے دوران بجلی پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کی۔
خبر کا کوڈ : 425060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش