0
Sunday 14 Dec 2014 21:11

مذاکرات کا پہلا دور ختم، دونوں طرف سے برف پگھل گئی ہے، اسحاق ڈار

مذاکرات کا پہلا دور ختم، دونوں طرف سے برف پگھل گئی ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم، منگل کو دوبارہ بیٹھک لگانے کا اعلان، جالالی سیاست بہت ہوچکی اب جمالی سیاست کا آغاز ہونا چاہیئے، حکومت نے تحریک انصاف سے سخت زبان روکنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر حکومتی اور پی ٹی آئی کی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا، حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار اور احسن اقبال نے شرکت کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین اور عمراسد نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اپنا ایم او یو اسحاق ڈار کے حوالے کردیا ہے۔ پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں، کل کا احتجاج بھی پرامن ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان پہلے سے ہی برف پگھلی ہوئی ہے، یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ دھرنوں سے نکل کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کے باعث ناقابل یقین ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی تفصیلات میڈیا سے شیئر نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جالالی سیاست بہت ہوچکی اب جمالی سیاست کا آغاز ہونا چاہیئے جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں میں اس وقت تناؤ ہے، بیان بازی نہیں ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 425647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش