0
Wednesday 17 Dec 2014 12:30

کراچی، القاعدہ کے 5 دہشتگردوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی، القاعدہ کے 5 دہشتگردوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ نے دہشت گردی، اسلحہ ایکٹ اور آتش گیر مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے قاری محمد شاہد عثمان، محمد اسد خان، فواد خان، شاہد انصاری اور محمد عثمان عرف اسلام کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ علاوہ ازیں لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہری کے خلاف ناقص تفتیش کرنے اور اسے اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث کرنے پر پولیس آفسر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو اسلحہ ایکٹ کے مقدمے سے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل جبار ملک نے اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث ملزم فدا حسین کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی آفسر تھانہ گذری انسپکٹر نصراللہ کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ گذری میں زیر دفعہ 231A مقدمہ نمبر 313/13 درج کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم کو لائسنس یافتہ پستول رکھنے کے باوجود غیر قانونی اسلحہ میں گرفتار کرنے اور اس کے سرکاری لائسنس میں ردوبدل کرکے لائسنس کو جعلی قرار دینے اور ملزم کو اسلحہ ایکٹ میں گرفتار کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، اور تفتیشی آفیسر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 426228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش