0
Wednesday 17 Dec 2014 18:35

جی سی یونیورسٹی لاہور میں سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے تعزیتی ریفرنس، یکجہتی واک کااہتمام

جی سی یونیورسٹی لاہور میں سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے تعزیتی ریفرنس، یکجہتی واک کااہتمام
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف اور تاریخی درس گاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے تعزتی ریفرنس اور یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں ہزاروں طلباء وطالبات اور اساتذہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ بخاری آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں ہال شرکاء سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جبکہ سٹیج پر بھی کھڑے ہونے کے لئے جگہ نہیں تھی۔ شرکا نے اس موقع پر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ کیمپس میں شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ پشاور کے اہندوہناک سانحہ نے ہمیں بطور قوم متحد کر دیا ہے، ان معصوم بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ آپسی اختلافات بھلا کر ملک اور قوم کی ترقی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے طلباء کو صبر و استقامت کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طلباء برادری اور اساتذہ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ 3 روزہ سوگ کے دوران یونیورسٹی میں روزانہ شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 426329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش