0
Thursday 18 Dec 2014 20:58

دہشت گردوں کیخلاف پلان آف ایکشن بنانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

دہشت گردوں کیخلاف پلان آف ایکشن بنانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکمت عملی کی تیاری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جب کہ ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے نمائندوں کے نام حکومت کو بھجوا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کریں گے، تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ اور رحمان ملک، ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری، جماعت اسلامی نے فرید پراچہ اور صاحبزادہ طارق، اے این پی نے افرسیاب خٹک، مسلم لیگ (ق) نے مشاہد حسین سید اور مسلم لیگ (ض) سے اعجازالحق شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر جماعتوں کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی کا اجلاس کل سہہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین نے ایک کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی سربراہی میں کمیٹی ایک ہفتے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پلان آف ایکشن تشکیل دے گی۔
خبر کا کوڈ : 426598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش