0
Thursday 18 Dec 2014 19:30
اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اِس سرزمین پر ٹکنے نہیں دینگے

صدر اور وزیراعظم نے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی منظوری دیدی

صدر اور وزیراعظم نے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے پر بات کی گئی، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ معصوم بچوں سمیت پوری قوم کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اتفاق رائے دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ کی اصل طاقت ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ایئر چیف کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اِس سرزمین پر ٹکنے نہیں دیں گے۔ معصوم بچوں کے قاتلوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جوان دہشت گردوں کو نشانہ بناتے وقت سانحہ پشاور کو سامنے رکھیں۔ وزیراعظم سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 426632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش