0
Sunday 21 Dec 2014 23:44

پاکستان محب وطن پاکستانیوں کا ہے دہشتگردوں کا نہیں، سید امیر شاہ

پاکستان محب وطن پاکستانیوں کا ہے دہشتگردوں کا نہیں، سید امیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلتستان کے رہنما سید امیر شاہ نے اسلام ٹائمز سے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ہے پاکستان دہشتگردوں اور قانون شنکنوں کا نہیں بلکہ محب وطن پاکستانیوں کا ہے۔ وطن عزیز میں پاکستان دشمنوں اور قاتلون کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ سانحہ پشاور کے افسوسناک واقعہ کے بعد پاکستان آرمی کا دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں قابل قدر ہیں اور پاکستان کا ہر فرد پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی دہشتگردی کے واقعات پیش آسکتے ہیں اس سلسلے میں سکیورٹی اداروں کو بلتستان کے داخلی اور خارجی راستون پر سکیورٹی سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی پاکستان کو مضبوط کرنے اور دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 427310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش