0
Wednesday 24 Dec 2014 17:30

کشمر وادی میں بھاجپا کے لئے شدید ڈھچکا، امیدواروں کی ضمانتیں ضبط

کشمر وادی میں بھاجپا کے لئے شدید ڈھچکا، امیدواروں کی ضمانتیں ضبط
اسلام ٹائمز۔ جموں خطے سے اگرچہ بی جے پی نے 25 اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کی وہیں وادی کشمیر کے 46 اسمبلی حلقوں میں پی جی پی کا مشن 44 ناکام ہوگیا جہاں بیشتر بھاجپا امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں ہیں، بی جے پی نے وادی میں انتخاب سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ 44 سے زائد نشستیں حاصل کرکے سرکار بنائے گی گوکہ جموں میں بھاجپا لہر رہی اور 37 میں سے 25 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تاہم کشمیر کی 46 میں سے ایک بھی نشست ان کے نام نہیں رہی اور کشمیر کی تمام اسمبلی نشستوں سے پارٹی کے بیشتر امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی، حبہ کدل اسمبلی حلقے سے پارٹی کے نامزد امیدوار موتی لال کول نے کشمیری پنڈتوں کے 2596 ووٹ حاصل کئے جو سب سے زیادہ بتائے جاتے ہیں جبکہ امیرا کدل حلقہ انتخاب سے پارٹی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر حنابٹ صرف 1359 ووٹ ہی حاصل کر پائی، اسلام آباد اسمبلی حلقے سے بی جے پی امیدوار محمد رفیق وانی کو 1275، بانڈی پورہ سے پارٹی امیدوار عبدالرحمان کو 565، بٹہ مالو اسمبلی حلقے کے امیدوار زبیر نذیر وانی کو 1304، چرار شریف اسمبلی حلقے سے پارٹی امیدوار غلام محمد چوپان کو 845، بڈگام حلقے سے میر فیاض کو 880، بیروہ اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑ رہے عبدالرشید بانڈے کو 1142 اور اسمبلی حلقہ کرناہ سے بی جے پی امیدوار اشفاق الرحمان پوسوال کو 654 جبکہ گاندربل سے پارٹی امیدوار شیح عبدالرشید نے 671 ووٹ ہی حاصل کئے۔ اسی طرح وادی کشمیر کے دیگر اسمبلی حلقوں میں جہاں پارٹی نے امیدوار کھڑے کئے تھے، انہوں نے بھی بہت ہی کم تعداد میں ووٹ حاصل کئے اور یوں بی جے پی مشن 44 میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 427835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش