0
Saturday 27 Dec 2014 22:03

طالبان کو ظالمان کہا جائے اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے، لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ

طالبان کو ظالمان کہا جائے اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے، لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدرن لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ طالبان کو ظالمان کہا جائے اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے۔ کوئٹہ کلب میں کل پاکستان یکجہتی مشاعرہ بیاد شہداء پشاور کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے صدر مملکت کو تجویز پیش کی کہ تمام علماء کرام کا اجلاس بلا کر ان کے سامنے مسئلہ رکھا جائے کہ اپنے آپ کو طالبان کہنے والے کیا واقعی طالبان ہیں۔؟ معصوم بچوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر ثابت کردیا کہ ملک کی خاطر کوئی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور زندگی میں آنے والے اتار چڑھاﺅ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے، سانحہ پشاور کو کبھی نہیں بھول سکتے، دانشور اور شاعر بھی اپنی شاعری میں اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔
خبر کا کوڈ : 428598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش