0
Monday 29 Dec 2014 21:45

دھند کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات نے 7 افراد کی جان لے لی

دھند کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات نے 7 افراد کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات نے 7 افراد کی جان لے لی، ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈا یوسف والا کے قریب کئی گاڑیاں ٹکرانے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ رحیم یار خان میں ترنڈہ محمد پناہ کے قریب 2 بسوں کی ٹکر سے 2 مسافر جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا، جوہر آباد  میں زائرین کو دربار سلطان باہو لے جانے والی ویگن شدید دھند کے باعث ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکلٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جوہر آباد میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ میں ٹریفک حادثات میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 429068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش