0
Sunday 4 Jan 2015 23:00

قراقرم یونیورسٹی گلگت میں داخلوں کیلئے انٹرویوز کا عمل شروع ہو گیا

قراقرم یونیورسٹی گلگت میں داخلوں کیلئے انٹرویوز کا عمل شروع ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں نئے تعلیمی سیشن کیلئے داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل شروع ہو گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی ہدایت پر پہلی بار یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے اساتذہ پر مشتمل ڈیپارٹمینٹل ایڈمیشن کمیٹی کے قیام کے ساتھ ہر شعبہ میں سیٹیں مخصوص کی گئی ہیں۔ متعلقہ شعبہ کی ایڈمیشن کمیٹی داخلہ کیلئے طلباء کا باقاعدہ انٹرویو کر رہی ہیں۔ انٹرویو کے دوسرے روز بھی سینکڑوں طلبہ و طالبات کیمپس میں آئے اور انٹرویو میں شریک ہوئے۔ انٹرویو کا سلسلہ 6 جنوری تک جاری رہیگا۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اس بار ہر شعبے میں سیٹیں محدود رکھی گئی ہیں جس کا مقصد معیار تعلیم کو برقرار رکھنا اور مقابلے کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔ اس فیصلے کا داخلہ کے خواہشمند طلبہ و طالبات سمیت تعلیمی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے اور اسے کوالٹی ایجوکیشن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 430325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش