0
Tuesday 6 Jan 2015 19:48

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والی جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئیں، علامہ اقتدار نقوی

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والی جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئیں، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 21 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہیں۔ آج جب پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے قومی اسمبلی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پیش کی جانیوالی آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والی جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئیں ہیں۔ ملکی سلامتی کے اداروں کو اس بات کا سخت نوٹس لینا چاہیے اور دہشت گردوں کو نظریاتی و سیاسی حمایت دینے والی جماعتوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پہلی بار پوری قوم متحد ہوئی ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹنے کیلئے آئین میں ترمیم کی گئی ہے جس کا خیر مقدم ہونا چاہیے مگر دہشت گردوں کے خلاف نرم گوشہ رکھنے والی مذہبی جماعتوں کے قائدین اس گناہ میں شامل نہ ہونے پر شکر ادا کر رہے ہیں گویا ان کے نزدیک دہشت گردی ختم کرنے کیلئے کی جانیوالی قانون سازی گناہ کا درجہ رکھتی ہے۔ ان کے اس عمل سے پوری قوم کو ان کی اصلیت جان لینی چاہیے۔ ہم قوم کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی جنگ ہے جو ہم اپنی نسلوں کی بقاء کیلئے لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ جیت تک جاری رہے گی۔ مگر دہشت گردوں کو پروان چڑھانے والی جماعتوں کو یہ جنگ ہضم نہیں ہو رہی۔ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے دینی مدارس کے نصاب میں تبدیلی بے حد ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 430774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش