0
Tuesday 13 Jan 2015 14:22

سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر فوری پابندی عائد

سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر فوری پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی، جس کا اطلاق فوری ہو گا، پابندی کا اطلاق اسٹاف، اساتذہ اور طالبعلموں پر یکساں ہوگا۔ وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ اسٹاف، اساتذہ اور بچے اسکول کے اوقات کار میں موبائل فون لیکر مت آئیں تاکہ کسی بھی دہشتگردی کے واقعے سے نمٹا جا سکے۔ وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی انتظامات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسکول اوقات میں اسٹاف، اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، انتظامیہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔
خبر کا کوڈ : 432206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش